قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ایجاد کمپنی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جمعہ 1 دسمبر 2023 23:37

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2023ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ایجاد کمپنی کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے۔

(جاری ہے)

باہمی سمجھوتے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ جبکہ ایجاد کمپنی کی جانب سے مینجنگ ڈائریکٹر اعظم ملک نے دستخط کئے۔باہمی سمجھوتے کے مطابق دونوں ادارے ٹیک انوویشن بیس ماحول پید ا کرنے سے متعلق کام کریں گے۔ یاد رہے کہ اس ہفتے کے دوران قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا بین الاقوامی ملکی اداروں کے ساتھ یہ تیسرا معاہدہ ہے، پچھلے دنوں جرمن یونیورسٹی اور ملایا یونیورسٹی ملائیشیا کے ساتھ سمجھوتہ طے پایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں