خودمختار صحافت عوام کو درکار معلومات تک رسائی دیتی ہے،گلگت کے صحافی نامساعد حالات کے باوجود صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دےرہے ہیں ،سعدیہ دانش

جمعرات 2 مئی 2024 21:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نےکہا ہے کہ آزاد و خودمختار صحافت وہ بنیادی ادارہ ہے جو لوگوں کو اُنہیں درکار معلومات تک رسائی دیتا ہے جن کے ذریعے وہ اپنے حق کے لیے بولتے ہیں۔سعدیہ دانش نےعالمی یوم آزادی صحافت کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے صحافی انتہائی نامساعد حالات اور مالی مشکلات کے باوجود صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں جس کے لیے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

آزادی اظہار اور میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ حقیقی و درست اطلاعات تک رسائی خوشحال اور محفوظ جمہوری معاشروں کی بنیاد ہوتی ہے۔ تیزی سے ڈیجیٹل صورت اختیار کرتی دنیا میں صحافت کی آزادی اور اطلاعات کے آزادانہ بہاؤ میں جہاں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں وہاں بہت سارے چیلنجز کا بھی سامنا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر روایتی میڈیا تک آسان رسائی نے ڈس انفارمیشن کے راستے کو ہموار کیاہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے صحافت کی آزادی کیلئے ہمیشہ سے جدوجہد کی ہے اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کیا اور جہاں پیپلز پارٹی کو آمریتوں کی حکومتوں میں سختیوں کا سامنا ہوا تو صحافت سے وابستہ طبقات نے بھی مشکلات کا سامنا کیا ہےجسے ہماری پارٹی ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کرتی رہے گی ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں