دین اسلام ہمیں سماجی انصاف کے اصولوں و محنت کشوں کے حقوق کا درس دیتا ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

منگل 30 اپریل 2024 22:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خا ن نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام ہمیں سماجی انصاف کے اصولوں اور محنت کشوں کے حقوق کا درس دیتا ہے، یکم مئی ہمیں ان کارکنوں کی قربانیوں اور عزم کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے بنیادی حقوق کو برقرار رکھنے اور کام کے منصفانہ ماحول کیلئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ آج کا دن ہمیں محنت کشوں کی عظمت کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ یہ موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ اپنے اندرون اور بیرون ملک محنت کشوں کی قومی تعمیر کیلئے انمول خدمات کا اعتراف کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے محنت کشوں کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں، ہم اس امر کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں کہ اقتصادی ترقی کے ثمرات سے محنت کشوں سمیت آبادی کے تمام طبقات خوشحال ہوں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں محنت کشوں کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں