پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر کلثوم مہدی کا یوم مزدور کے موقع پرمزدوروں کو خراج تحسین پیش

منگل 30 اپریل 2024 22:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) صدر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کے صدر کلثوم مہدی نے یوم مزدور کے موقع پر اپنے ایک بیان میں مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے باوجود محنت کشوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے ،مزدور کو غیر محفوظ ماحول، مزدوری کے غیر منصفانہ طریقے اور کم اجرت جیسے مسائل کا سامنا ہے جبکہ عدم تحفظ کے ساتھ ساتھ کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسگی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں۔

مزدورں اور کسانوں کی نمائندہ جماعت ہے مزدوروں کے حق کے لئے پیپلزپارٹی کی جدوجہد جاری ہے گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت بن گئ تو سندھ کی طرح بےنظیر مزدور کارڈ کا اجراء پارٹی منشور میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت بڑی لیبر فورس اور نوجوانوں کی تعداد ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اور ہنر فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں، کلثوم مہدی نے کہا کہ یوم مزدور محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے، اِس دن پوری قوم محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم ملک کی ترقی میں مزدوروں کے کردار اور معاونت کو سراہتی ہے جبکہ اسلام سماجی انصاف، مساوات اور انسانی حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے، اسلام نے عالمی لیبر قوانین سے بہت پہلے ہی مزدوروں کے حقوق سے متعلق رہنما اصول طے کر دیئے تھے مزدور اور تاجر پیداواری عمل میں شراکت دار ہیں، موجودہ حکومت محنت کشوں کے کام کرنے اور زندگی گزارنے کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کریں صدر خواتین ونگ نے کہا کہ پیپلز پارٹی محنت کشوں کی جماعت ہے اور دوبارہ اقتدار میں آکر یہ مزدوروں کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات میں عوام نے پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیا تو پیپلز پارٹی سندھ کی طرح گلگت بلتستان کے مزدوروں کے لئے بھی بینظیر مزدور کارڈ جیسی سکیمیں شروع کرے گی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں