قراقرم یونیورسٹی ایم فل،ایم ایس اور پی ایچ ڈی داخلو ں کا اعلان جنوری کے وسط میں کرے گی،وائس چانسلر

جمعرات 11 جنوری 2024 22:53

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2024ء) وائس چانسلر قراقرم اننٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر عطاء اللہ شاہ کے زیر صدارت گریجویٹ ایڈمیشن اینڈ پلاننگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے جاری بیان کے مطابق میٹنگ میں کے آئی یو ایم فل،ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں نئے داخلوں کی منصوبہ بندی اور داخلوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ میٹنگ میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے ڈینز اور ڈائریکٹرز بھی شریک تھے۔ میٹنگ میں جنوری کے وسط میں کے آئی یو گریجویٹ سکول کے ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مختلف پروگراموں میں نئے داخلوں کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں