قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مین کیمپس گلگت میں پانچواں سمسٹر کے مختلف پروگراموں میں داخلے جاری

بدھ 24 جنوری 2024 23:01

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مین کیمپس گلگت میں پانچواں سمسٹر کے مختلف پروگراموں میں داخلے جاری ہیں ،شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو سے جاری بیان کے مطابق بی اے،بی ایس سی،بی ایڈ،بی کام پاس کرنے والے طلبہ وطالبات 16فروری 2024تک بی ایس سمسٹر بہار کے پانچویں سمسٹر میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

داخلہ لینے کے خواہش مند طلبہ وطالبات16فروری تک یونیورسٹی کے ویب سائٹ https://admissions.kiu.edu.pk/p/bs-spring-2024-main-campus-5th-semester-NU2YRA کے ذریعے اپنا داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔امیدوارو ں کی فہرست 19فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ انٹرویوز 20 سے 23 فروری کو ہونگے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 26 فروری کو پہلی میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی اور 4 فروری کو دوسری میرٹ لسٹ کا اعلان کیاجائے گاجبکہ 11مارچ سے باقا عدہ کلاسوں کا آغاز کیاجائے گا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں