وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی سربراہی میں تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے جائزہ سے متعلق اجلاس

جمعرات 22 فروری 2024 21:36

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی سربراہی میں ''تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ'' سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔شعبہ تعلقات عامہ جامعہ قراقرم سے جاری بیان کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں موسم خزاں 2023 اور بہار 2024 کے تعلیمی کیلنڈر کا جائزہ، یونیورسٹی کی مالی امور جس میں آمدنی اور اخراجات اور بہار 2024 کے لیے انڈرگریڈیجویٹ اور ایم ایس،پی ایچ ڈی داخلوں سمیت گریجویٹ سکو ل میں جاری تعلیم وتعلم کی مجموعی صورت حال سے متعلق تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سمسٹر خزاں سال 2023کے فائنل امتحانات 11مارچ 2024سے شروع ہوں گے جبکہ 25مارچ 2024کو نتائج کا اعلان کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تمام اساتذہ کو امتحانات سے قبل تمام کورسز مکمل کرانے کی ہدایت کی گئی اور سمسٹر خزاں مکمل ہونے تک ہفتہ کے دن بھی یونیورسٹی کھلی رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ سمسٹر خزاں کے فائنل امتحانات میں فیس ادا کرنے والے طلبا کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی اور فیسوں کی مد میں ڈیفالٹر طلبا کو امتحانات میں نہ رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

لہذا تمام طلبا فیسوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔وائس چانسلر کی سربراہی میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں نعمان بٹ نے یونیورسٹی کی آمدنی و اخراجات سمیت طلبا کی فیسوں کی ریکوری سے متعلق آگاہ کیاجبکہ ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر سجاد علی،ڈائریکٹر قراقرم گریجویٹ سکول ڈاکٹر اسداللہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمیشن سید افتخار حسین نے یونیورسٹی میں جاری تعلیمی وتحقیقی صورت حال سمیت انڈرگریجویٹ،ایم ایس و پی ایچ ڈی میں نئے داخلوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔جائزہ اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے ڈینز،ڈائریکٹرز،شعبہ جاتی سربراہان سمیت تینوں ذیلی کیمپس کے ڈائریکٹرز بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں