نیٹکو کو پرائیویٹائز کرنے کے حوالے سے بیانات حقیقت پر مبنی نہیں ہے،حافظ حفیظ الرحمن

جمعرات 16 اگست 2018 13:40

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی جانب سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹکو کو پرائیویٹائز کرنے کے حوالے سے بیانات حقائق کے منافی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت گلگت بلتستان نے نیٹکو کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ نیٹکو کو پرائیویٹائز کرنے کے حوالے سے بیانات حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ حکومت گلگت بلتستان نیٹکو میں ریفامز متعارف کرائے گی جس سے ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں