کے یوآئی میں قائمقام ڈائریکٹرجنرل کیذمہ داری سید معظم نظامی کو سونپ دی گئی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:30

گلگت۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے آفیسر میر تعظیم اختر کوقائم مقام ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی سی) بنادیا گیا،ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی ذمہ داریاں سید معظم نظامی کو سونپ دی گئی۔میر تعظیم اختر گذشتہ چار سال سے ڈائریکٹر کوالٹی سیل کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے یونیورسٹی میں معیار تعلیم کی بلندی کیلئے قابل قدر کردار اداکئے۔

HECسالانہ پروگریس رپورٹ میں یونیورسٹی کا سکور 23سے بڑھاکر65تک پہنچادیا گیا۔ پہلی دفعہ مختلف پروگراموں کا سیلف اسسمنٹ رپورٹ تیار کرواکر ماہرین سے جانچ پڑتال کرائے گئے۔سیمنار، کانفرنس ،تربیتی ورکشاپ کے انعقادسمیت تدریسی شعبے میں بہتری کیلئے ہائرایجوکیشن کمیشن کی دی گئی گائیڈ لائن اور وائس چانسلر کی سرپرستی میں ٹھوس اقدامات KIUکی نیک نامی اور وقار میں اضافے کا باعث بنے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں