گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو بہتر بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حافظ حفیظ الرحمن

بدھ 14 نومبر 2018 20:29

گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو بہتر بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حافظ حفیظ الرحمن
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صوبے میں جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا اور ہر ایک کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی‘ ایل پی جی ایئر مکس منصوبے کی مشینری کی خریداری عمل میں لائی جاچکی ہے، یہ منصوبہ جنگلات کی کٹائو کے روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن اور بورڈ آف ریونیو کو جلد فعال ادارے بنائے جائیں گے۔ تجاویزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے اینٹی انکروچمنٹ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جسے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ اینٹی انکروچمنٹ سیل کو تمام متعلقہ فورسز کی معاونت کو یقینی بنایاجائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ نلتر کا ماسٹر پلان تیار کیا جارہاہے اور نلتر میں تعمیرات ماسٹر پلان کے تحت ہوں گے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں