قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کھٹمنڈو میں منعقدہ چوتھے انڈس بیسن نالج فورم میں شرکت کے لیے نیپال روانہ ہو گئے

جمعہ 23 اگست 2019 23:00

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ کھٹمنڈو نیپال میں منعقدہ چوتھے انڈس بیسن نالج فورم میں شرکت کے لیے نیپال روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

دو روزہ فورم میں انڈس بیسن نالج کے حوالے سے آگے کے لائحہ عمل اور نتائج پہ مبنی تحقیق کرنے سمیت عوام کی شمولیت اور پیکیجنگ کے مختلفشعبوںبارے تبادلہ خیال کر یںگے۔دو روزہ فورم کی افتتاحی تقریب میں نیپال میں موجود آسٹریلوی سفیر پیٹر بڈ مہمان خصوصی ہونگے۔ جبکہ دور وزہ فورم میں آئی سی آئی ایم او ڈی کے ڈاکٹر ڈیوڈ مور، ڈاکٹر سائمن اور ڈاکٹر بربرا خصوصی سپیکر کے طورپر شرکت کرینگے۔ اس فورم میں تقریبا 15 ممالک کے 80 مندوبین شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں