جی بی حکومت کی جانب سے پہلا کیرئیر فیسٹ 15 سے 18 اگست تک جاری

رہیگا،محی الدین احمد وانی کیرئیر فیسٹ سے خطے کے نوجوانوں کیلئے ایک انقلاب کا آغاز ہو گا،موٹیویشنل سپیکرز اپنی زندگی کے تجربات شیئر کرینگے،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان

ہفتہ 6 اگست 2022 16:41

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے پہلا کیرئیر فیسٹ 15 سے 18 اگست تک گلگت سٹی میں منعقد کیا جا رہا ہے، الحمدللہ ملک کے مشہور و معروف مقررین جو کہ تمام زندگی کے مختلف شعبوں میں رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں،وہ گلگت بلتستان کے بچوں کے ساتھ اپنی زندگی کے تجربات شیئر کریں گے۔

(جاری ہے)

پی اے ایف ایل اے، سٹیم پاکستان، کیمبرج اور اعلیٰ یونیورسٹیوں سمیت معروف تنظیمیں اس فیسٹول میں سٹالز لگائیں گی، انشاء اللہ یہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے ایک انقلاب کا آغاز ہو گا۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے اور صحیح کیرئیر کے انتخاب کے حوالے سے حکومت گلگت بلتستانکیرئیر فیسٹ کے نام سے ایک فیسٹول منعقد کرنے جارہا ہے جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔اس پروگرام میں ملک بھر سے موٹیویشنل اسپیکرز شریک ہونگے جو طلباء وطالبات کے تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے اور کیریئر کے ممکنہ راستوں کا تعین کرنے کے حوالے سے لیکچرز دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں