انسپکٹر جنرل پولیس جی بی کی زیرصدارت اجلاس ‘جاری آپریشن کا جائزہ

پیر 15 اکتوبر 2018 16:37

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کی زیرصدارت پیر کے روزمنعقد ہ اجلاس میںجاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کو ضروریات کے حوالے سے سفارشات بھجوائی جائینگی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ تمام اداروںبشمول فوج جو کہ پولیس کی بڑی مدد کررہی ہے سے تعاون بڑھایا جائے گا اور سیکورٹی اداروں کے مابین باہمی روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔آئی جی پی نے ایس ایس پی دیامر اجمل رائے کے آفس میں مختلف کیسز کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں