گلگت دنیور پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار

پیر 22 نومبر 2021 17:49

گلگت دنیور پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے واقعہ میں ملوث  ملزم گرفتار
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2021ء) گلگت دنیور پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا. تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح 08 بجے کے قریب محمد جعفر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول رحیم آباد,  ظہیر عباس واصف عباس اور مظفر حسین کو اپنی گاڑی میں بیٹھا کر دنیور سے ڈیوٹی پر جا رہے تھے،اس دوران  نا معلوم شخص نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مظفر حسین زخمی ہوگئے .اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے. واقعے کی اطلاع پا کر دنیور پولیس کی ٹیم نے SHO محمد علی کی قیادت میں ملزم کی تلاش میں مختلف جگہوں پر ناکے لگائے اور چھاپے شروع کیے۔

(جاری ہے)

بالآخر ملزم یاور عباس ولد ابوتراب ساکن حراموش (حال مقیم محمد آباد دنیور) کو ان کے گھر سے 30 بور پستول سمیت گرفتار کر لیا .ایس پی پی ضلع گلگت اسحاق حسین نے ملزم کی فوری گرفتاری پر  دنیور محمد علی اور عملہ کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں