یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات برائے حسن کارکردگی دینے کی تقریب کا انعقاد

بدھ 23 مارچ 2022 15:55

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2022ء) یوم پاکستان کے موقع پر  تقریب سول اعزازات برائے حسن کارکردگی، گورنر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔تقریب میں تین مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابسطہ افراد کو غیر معمولی خدمات کے اعزاز میں سول ایوارڈز سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول اعزازات برائے حسن کارکردگی کی منعقدہ تقریب میں مختلف سول اعزازات جو کہ صدر پاکستان کی طرف سے گورنر گلگت بلتستان کے معروف شاعر و گلوکار جان علی ،مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے چچا  کو  صدارتی ایوارڈ برائے حسن و کارکردگی سے نوازا گیا۔

اسکے بعد جوہر علی راکی کو گلگت بلتستان میں مذہبی رواداری اور گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ فسادات کو ختم کرنے ،علاقے میں امن و امان قائم کرنے میں مثبت کردار ادا کرنے کی بنیاد پر گورنر گلگت بلتستان نے تمغہ امتیاز سے نوازا۔ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون، وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید ،وزاراء ،سیکریٹریز اور سرکاری آفیسران  اور میڈیا کے نمائندے شریک ہوئے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں