کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم کی زیر صدارت اجلاس ، شمسی توانائی سٹریٹ لائٹ کے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 28 اپریل 2022 16:47

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2022ء) کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر سکردو/ڈائریکٹر جنرل سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ایگزیکٹو انجینئر محکمہ برقیات سکردو اور ڈائریکٹر ورکس ایس ڈی اے نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایس ڈی اے کے منظور شدہ شمسی توانائی سٹریٹ لائٹ کے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پرکمشنر بلتستان ڈویژن نے ہدایات دیں کہ شہری سہولت کے اس اہم منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سکردو جو اس وقت ڈائریکٹر جنرل سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اضافی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں نے بریفنگ دی کہ مذکورہ منصوبہ کے پی سی ون کے حجم کے مطابق شمسی سٹریٹ لائٹس ریڈیو پاکستان چوک تا جیل چوک، حیدر چوک، آغا ہادی چوک تا کلفٹن پل تک 300 لائٹس نصب کی جائینگی۔

کمشنر بلتستان نے ہدایت دی کہ متعلقہ ٹھیکیدار کو سختی سے پابند کیا جائے کہ 31 مئی 2022 تک ہر صورت پراجکٹ کو مکمل کرے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ٹھیکیدار سے تحریری بیان حلفی بھی لیا گیا ہے۔ کمشنر بلتستان نے یدایت دی کہ آئندہ محرم الحرام سے قبل گنگوپی تا قتلگاہ تک جلوسوں کے راستوں میں بھی شمسی لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں