ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج کی عدالت نے تورغر میں اقدام قتل کا ملزم عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا

منگل 23 اپریل 2019 15:00

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج کی عدالت نے تورغر میں اقدام قتل کا ملزم عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم عبدالوہاب ساکن سونیا مداخیل تورغر کے خلاف کاروڈ پولیس نے اقدم قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، ملزم گرفتاری اور جیل جانے کے بعد ضمانت پر رہا ہوا جبکہ کیس عدالت میں زیر سماعت رہا۔ گذشتہ روز وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے ملزم کو بری کر دیا۔ اسی عدالت نے منشیات کیس کے ملزم انور فیروز کو بھی عدم ثبوت پر باعزت طور پر بری کر دیا۔ عدالت نے افیون کاشت مقدمہ میں گرفتار ملزم دلفراش کی درخواست ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیدیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں