ڈپٹی کمشنر گلگت کا شہر کے داخلی راستوں میں موجود چیک پوسٹوں کا معائنہ

جمعہ 29 مئی 2020 21:18

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے جمعہ کے گلگت شہر کے داخلی راستوں میں موجود چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا. معائنہ کے دوران گلگت شہر میں آنے والے ملک بھر سے آ نے والے سیاحوں سے ملے۔اس دوران سیاحوں نے ڈی سی گلگت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں گلگت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ جس پر ڈی سی گلگت نے ملک بھر سے آنے والے تمام سیاحوں سے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے رواں سال سیاحوں کوضلع گلگت میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی سی گلگت نے تمام سیاحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ واپس چلے جائیں۔ ڈی سی گلگت نے داخلی راستوں میں موجود چیک پوسٹوں پر موجود تمام پولیس اہلکاروں کو سختی کے ساتھ ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت کے حدود میں کسی کو بھی آنے کی اجازت نہیں دی جائے۔ ڈی سی گلگت نے گلگت شہر کے مختلف مقامات پر ناکے بھی بڑھانے کی ہدایت جاری کیں۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور محکمہ صحت کے جانب سے جاری کروہ ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں