کے آئی یو گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر گلوبل وارمنگ کے خطرات کو کم کرنے کے لیے کام کررہی ہے،ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:07

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاہے کہ جامعہ قراقرم گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر گلوبل وارمنگ کے باعث پیش آنے والے خطرات کو کم کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرمحمد ثاقب کے ساتھ سنو ایف ایم ریڈیو پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر لائیو پروگرام ریکارڈ کرتے ہوئے کیا۔

لائیو پروگرام میں انہوں نے گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی کے پس منظر اور اس کے نتیجے میں آفات جیسے سلائیڈنگ، سیلاب، جی ایل او ایف وغیرہ پر روشنی ڈالی۔ وائس چانسلر نے کہاکہ جامعہ قراقرم یواین ڈی پی کے GLOF2 پراجیکٹ کے تحت گلگت بلتستان کے 17 وادیوں میں گلوبل وارمنگ کے خطرات کی تشخیص، ڈیزاسٹر ماڈلنگ، مقامی معلومات کی دستاویزات اور بہترین طریقوں وغیرہ میں تحقیق اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے جی بی حکومت کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے تعمیرات جو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جو مستقل خطرات پیدا کر رہی ہے۔ عمارت کے ڈھانچے کے ڈیزائن کی تشخیص کا کوئی نظام موجود نہیں ہے اور زلزلہ کے لحاظ سے فعال خطہ ہونے کی وجہ سے ایسی عمارتوں کو بڑے زلزلے کی صورت میں شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے زلزلوں سے نمٹنے کے لیے کمیونٹیز کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں