ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا جگلوٹ کا دورہ، ترقیاتی کام کا جائزہ لیا

منگل 23 اپریل 2024 17:32

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے)عامر عقیق خان نے گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقام جگلوٹ کا دورہ کیا اور جنکشن پوائنٹ کی صفائی اور لائٹنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا جاری منصوبہ قدیمی پرتاب پل کی مرمت اور تزئین و آرائش کے حوالے سے مختلف حصوں میں جاری ترقیاتی کام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات کہ پلان کے مطابق اور معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کو جلد مکمل کیاجائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ، گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور اے ڈی کوارڈینیشن گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں