وزیراعلی گلگت کاشمالی وزیر ستان میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت

پیر 13 مئی 2024 22:42

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شمالی وزیر ستان میں دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ملک کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں اور گلگت بلتستان کے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوج کی موجودگی میں دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے ، شہدا کی قربانیاں پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہیں ، شہدا اس ملک کے اصل وارث ہیں ، وزیر اعلی گلگت بلتستان نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں