ثقافت اور زبانیں قوموں کی پہچان ہوتی ہیں ،شعرااورفنکاروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، محمد شراف الدین فریاد

پیر 13 مئی 2024 20:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے سپیشل کوآرڈینیٹر محمد شراف الدین فریاد نے کہا ہے کہ ثقافت اور زبانیں قوموں کی پہچان ہوتی ہیں ،جو قومیں اپنی ثقافت اور زبانوں کو بھول جاتی ہیں ان کی شناخت مٹ جاتی ہیں اور ایسی قوموں کا شمار مردہ قوموں میں ہوتاہے، گلگت بلتستان کی ثقافت اور زبانوں کو زندہ رکھنے میں ہمارے شعراء کرام اور فنکار برادری کا بڑا اہم رول ہے ہمیں اپنے شعراء کرام اور فنکاروں کی قدر کرنی چاہیے اور ان کی حکومتی سطح پر سپورٹ وقت کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے معروف شاعر افتخار الدین افتخار اور گلوکار سجاد الرحمان سجاد کے نئے شینا البم ،،جیلیٹ آلین کی تقریب رونمائی سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

محمد شراف الدین فریاد نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اپنی ثقافت اور مادری زبان کو تحفظ دینے والے گلگت بلتستان کے سینئر شعراء کرام اور فنکاروں کے ساتھ اب تک محکمہ کلچر پر قابض ٹورازم کے ادارے کےذمہ داروں نے دیوار سے لگایا ہوا ہے، قومی سطح کے پروگرام اسلام آباد و راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں ترتیب دیکر سالانہ کروڑوں روپے ضائع کئے جاتے ہیں اور اپنی آلات موسیقی کے ساتھ لائیو فن کا مظاہرہ کرنے والوں کے ٹیلٹ کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، اب انشاء اللہ انہیں ایسا مذاق کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

محمد شراف الدین فریاد نے تقریب کے آخر میں شعراء کرام و دیگر آرٹسٹوں میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں