پاکستان نرسنگ کونسل میں گلگت بلتستان کے کوٹے پر غیر متعلقہ رکن کی تعیناتی کا انکشاف

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری صحت کو خط ارسال کردیا

جمعہ 17 مئی 2024 23:33

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل میں گلگت بلتستان کے کوٹہ پر غیر متعلقہ رکن کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری صحت کو خط ارسال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خط کے متن کے مطابق فرزانہ ذوالفقار کا تعلق سندھ سے ہے، لہذا ان کی گلگت بلتستان کوٹے پر بطور کونسل ممبر تعیناتی غیر قانونی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مراسلے میں وفاقی سیکریٹری صحت سے درخواست کی گئی ہے کہ فرزانہ ذوالفقار کی رکنیت فوری منسوخ کی جائے اور گلگت بلتستان حکومت کی نامزد کردہ سرتاج کو نرسنگ کونسل میں جی بی کے کوٹے پر تعینات کیا جائے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں