کسانوں کو ہر ممکنہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، رانا تنویرحسین

پنجاب میں پاسکو 13تحصیلوں سے گندم خریداری کر رہی ہے، باقی تحصیلوں سے بھی گندم خریداری کا پریشر آ رہا ہے،بار دانہ کے حصول کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو کسانوں کو ان کا حق دے گی، پریس کانفرنس

ہفتہ 11 مئی 2024 20:55

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) وفاقی وزیر صنعت وپیداوار وغذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا ہے کہ کسانوں کو ہر ممکنہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، پنجاب میں پاسکو 13 تحصیلوں سے گندم خریداری کر رہی ہے، باقی تحصیلوں سے بھی گندم خریداری کا پریشر آ رہا ہے،بار دانہ کے حصول کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو کسانوں کو ان کا حق دے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار وغذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا کہ کسانوں کو ہر ممکنہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، پہلے گندم خریداری معاملے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پاسکو 13 تحصیلوں سے گندم خریداری کر رہی ہے، باقی تحصیلوں سے بھی گندم خریداری کا پریشر آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایکڑ والے کو 8 بوری بار دانا دیا جا رہا ہے، ہدف پورا کرنے کے لیے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، یقین ہے پہلے کی نسبت اب کسان پریشان نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاسکو آمد پر کسانوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، بار دانہ کے حصول کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو کسانوں کو ان کا حق دے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی حق تلفی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں