گوجرانوالہ، نشے کاعادی شخص گندے نالے میں گرکر جاں بحق

بدھ 15 اکتوبر 2014 18:58

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء ) نشے کاعادی شخص گندے نالے میں گرکر جاں بحق ہوگیا ۔بتایاگیا ہے کہ صنعت روڈ سے گزرنے والے گندے نالے سے گزشتہ روز ادھیڑ عمر شخص کی نعش برآمدہوئی متوفی اکرم جوکہ علاقہ ہی کا رہائشی تھا کہ بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مقامی وکیل کا بھائی‘ نشہ کاعادی تھا اورنشہ کی کمی بیشی کی وجہ سے گندے نالے میں گرکر جاں بحق ہوگیا تاہم نعش کوضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیاہے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں