ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنردفتر میں پی آئی ٹی بی کی زیرتربیت ٹریننگ ورکشاپ

منگل 30 اپریل 2024 22:02

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنردفتر میں پی آئی ٹی بی کی زیرتربیت ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے افسران نے تمام محکموں کے افسران کوٹریننگ دی اوراس کے استعمال کے حوالے سے شکایات،ڈاک،محکمانہ لیٹرز، انکوائریاں،نوٹنگ کے حوالے سے تفصیلی طورپرطریقہ کارکاڈیمودیا اس کے طریقہ کار اور اس کے استعمال کے حوالے سے انہیں بتایا۔

تمام صوبائی محکمے اورڈپٹی کمشنردفترکی تمام برانچیں ای فاس پرمکمل طورپرمنتقل ہوں اورروائتی ڈائری سسٹم کو خیرباد کہتے ہوئے ای۔ فائلنگ سسٹم کامقررہ وقت پرنفاذ یقینی بنائیں،حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکرمحکمے اپنی کارکردگی میں بہتری'شفافیت اورسرکاری امورکی بروقت انجام دہی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی ای فائلننگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اظہار خیال کیا۔

نمائندہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ محمد نوید اسلم اور ایس این اے ڈی سی دفترتنویر عباس نے ٹریننگ کے شرکاء کو بتایا کہ (ایـفاس) سسٹم سے ڈرافٹ، شکایات، درخواستوں کے تحت نہ صرف صوبائی حکومت سے متعلقہ فائلوں اور دیگر سرکاری امور کو فوری طورپر نمٹا یا جا سکے گا بلکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بدولت تمام ریکارڈ ہمہ وقت دستیاب ہوگا اوراس میں رد و بدل کا امکان بھی ختم ہو جائے گا۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں