سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا سفیرجیمال بیکرعبداللہ

منگل 30 اپریل 2024 21:57

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ایتھوپیا کے سفیرجیمال بیکرعبداللہ نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ایتھوپیااسلامی ہسٹری میں ایک خاص مقام رکھتا ہے،پہلی اسلامی ہجرت ایتھوپیا/حبشہ کی طرف ہوئی ۔ایتھوپیابراعظم افریقہ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت والاملک ہے یہ ایک لینڈلاک اور لینڈ لنکج ملک ہے لیکن افریقہ کا گیٹ وے بھی کہلاتا ہے ۔

یہاں دوسری مربتہ میری آمد یہ ظاہر کرتی ہے کہ گوجرانوالہ کی مصنوعات کی ایتھوپیا میں تشہیر بے حد ضروری ہے گوجرانوالہ کی صنعتوں کیلئے بہت زیادہ پوٹنشل موجود ہے اوریہاں کی مصنوعات کیلئے اچھی مارکیٹ ہے ۔ سرمایہ کاری کیلئے ماحول انتہائی بہترین ہے کرائم ریٹ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،میری خواہش ہے کہ گوجرانوالہ چیمبر سے مستقبل قریب میں ایک تجارتی وفد ایتھوپیا کا دورہ یقین دلاتا ہوں کہ تجارتی وفد کو یہ دورہ بڑا سود مند ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا۔جبکہ اجلاس کی صدارت چیمبرکے صدرضیاء الحق (شیخ فیصل ایوب) نے کی ۔اس موقع پر سابق صدور اخلاق احمد بٹ ،عمر اشرف مغل ،سابق سینئرنائب صد رعرفان سہیل ،سابق نائب صدور محمد اظہر اسلم ،عرفان یعقوب ،شیخ قیصر امین کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ایتھوپیا کے سفیر نے بتایا کہ کاروباری افراد کیلئے ویزہ پالیسی کو نہایت آسان کیا گیا ہے حقیقی کاروباری افراد کو ویزہ کے حصول میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا ۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں