شہری بارش کے اوقات میں محفوظ مقامات پر رہیں ، احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں،ڈپٹی کمشنر

پیر 29 اپریل 2024 23:45

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا حالیہ بارش کے سبب نکاسی آب اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ عوام غیر ضروری سفر، ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں،کچے مکانات کی مرمت و پانی کی نکاسی یقینی بنائیں،آسمانی بجلی کی صورت میں کھمبوں و درختوں سے دور رہیں، شہری بارش کے اوقات میں محفوظ مقامات پر رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں