گوجرانوالہ، خانقاہی نظام امن و سلامتی کا ضامن، اولیاء کے آستانے رشدو ہدائت کے مراکز ہیں، سجادہ نشیں ڈاکٹر صاحبزادہ پیر وسیم گل صدیقی

بدھ 22 مئی 2019 18:34

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) خانقاہی نظام امن و سلامتی کا ضامن ہے۔ اولیاء کے آستانے رشدو ہدائت کے مرکز ہیں۔ برصغیر میں فروغ اسلام کا سہر ا صوفیا کے سر ہے۔حضرت داتا شاہ جمال نوری تاریخ ساز ہستی ہیں ۔ انہوں نے ہندستان میں دین کی اشاعت کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشیں ڈاکٹر صاحبزادہ پیر وسیم گل صدیقی نے حضرت داتا شاہ جمال نوری کے 381 ویں سالانہ عرس مبارک کھیالی گیٹ میںمنعقدہ افتتاحی تقریب سے اپنے صدراتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

قیادت صاحبزادہ حافظ عادل شاہ جیلانی نے کی، فیض رسول فیضان، ڈاکٹر اقبال شازلی، جاوید ساقی، عرفان منیر، صلاح الدین اور دیگر نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ پیرجہانگیر عباسی ، ڈاکٹر سید عمر شاہ گیلانی، پیر عتیق الرحمان ، پروفیسرعمیر ناصر فاروقی ، حاجی مدثر سلیم ، پیر احمد نور صدیقی، حافظ شاہد نوری، شاہد علی صدیقی، حافظ اسامہ رضوی، غلام مصطفی، حافظ محمد احسان صدیقی، محمد انعام صدیقی ، قاری یونس اورزائرین کی ایک بہت بڑی تعداد نے عرس مبارک میں شرکت کی، آخر میں خیروبرکت کی دعائیں کیں۔بعدمیں وسیع لنگر پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں