گوجرانوالا،ٹریفک پولیس آفس میں توڑ پھوڑ، ایک شخص گرفتار

ہفتہ 18 مئی 2024 15:44

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) گوجرانوالا میں گزشتہ روز ٹریفک پولیس آفس میں توڑ پھوڑ اور وارڈنز پر تشدد کا مقدمہ ٹریفک پولیس کی مدعیت میں درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک وارڈن نے کم عمر موٹر سائیکل سوار کا چالان کیا تھا، وکیل نے رشتہ دار بتاتے ہوئے کم عمر شہری کے چالان سے روکا۔ٹریفک پولیس کے مطابق چالان پر وکیل اور اس کے ساتھیوں نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں