سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی ادارے بھی تعلیم کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ڈپٹی کمشنرگجرات

ہفتہ 18 مئی 2024 21:30

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے نجی تعلیمی ادارے /سکول کا دورہ کیا،سکول کی سالانہ تقریب میں شرکت کی، بچوں کی طرف سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا، سائنسی و اسلامک ماڈلز سمیت وہاں پاکستان کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے ملبوسات اور ہاتھ سے بنی روایتی چیزوں کا جائزہ لیا۔ بچوں سے ملاقات کی اور انکی تدریسی و غیر نصابی سر گرمیوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سکول چوہدری تسنیم احمد اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ صفدرحسین ورک نے کہا کہ طلبا و طالبات ہمارا مستقبل ہیں، بہترین تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا ضروری ہے، سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں