پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

گوادر، پسنی اور گردو نواح کے علاقوں کے علاوہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں 5 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

muhammad ali محمد علی پیر 27 اگست 2018 22:02

پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اگست2018ء) پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، گوادر، پسنی اور گردو نواح کے علاقوں کے علاوہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں 5 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر پسنی اور گردو نواح کے علاقوں کے علاوہ صوبے کے دیگر علاقوں میں 5 سے زائد شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

 زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عوام میں شدید  خوف و ہراس پھیل گیا۔ پیر کی شب کو گوادر اور تربت پسنی اور گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث ان علاقوں کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ زلزلے کا مرکز گوادر سے 70کلومیٹر مشرق میں تھا۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں