گوادر پسنی اور گردو نواح کے علاقوں میں 4.9شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

پیر 27 اگست 2018 21:52

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2018ء) گوادر پسنی اور گردو نواح کے علاقوں میں 4.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز شام ساڑھی5بجے کے قریب گوادر اور تربت پسنی اور گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث ان علاقوں کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9ریکارڈ کی گئی ہے زلزلے کا مرکز گوادر سے 70کلومیٹر مشرق میں تھا۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں