گوادرآف روڈ جیپ ریلی کا آغاز (کل)ہو گا

پیر 16 اکتوبر 2023 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2023ء) گوادر آف روڈ جیپ ریلی کا آغاز(کل)منگل17اکتوبر سے ہو گا۔ترجمان جی ڈی اے نے اپنے بیان میں بتایا کہ گوادر آف روڈ جیپ ریلی 22 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں 11 غیر ملکی اور 10 خواتین سمیت 204 ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گوادر آف روڈ جیپ ریلی کا 250 کلو میٹر لمبا ٹریک ساحل، صحرا، پہاڑ اور گوادر کے حسین قدرتی مناظر پر مشتمل ہو گا۔ترجمان جی ڈی اے نے یہ بھی بتایا کہ جیپ ریلی میں موٹر بائیک ریس کی 2 الگ الگ کیٹیگریز ہیں۔انہوںنے کہاکہ گوادرجیپ ریلی سیٹورازم کا شعبہ پھلے پھولے گا، لوگوں کو معاشی فائدہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں