خانپور کے علاقہ پنج کٹھہ میں ژالہ باری سے لیچی اور مالٹنے کے باغات شدید نقصان سے دوچار

منگل 12 مئی 2020 14:04

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) خانپور کے علاقہ پنج کٹھہ میں ژالہ باری سے لیچی اور مالٹنے کے باغات کو شدید نقصان پہنچایا، ٹھیکیداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا، رواں سیزن میں لیچی اور مالٹنے کے پھل کی قلت پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانپور پنج کٹھہ میں چند روز قبل ہونے والی شدید ژالہ باری سے ہزاروں ایکڑ رقبہ پر پھیلے لیچی اور مالٹے کے قیمتی باغات تباہ ہو گئے ہیں جس کے باعث ان پھلوں کے ٹھیکے داروں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس صورتحال میں پھلوں کے باغات خریدنے والے ٹھیکیدار شدید مالی بحران سے دوچار ہو کر سر پکڑ پر بیٹھ گئے ہیں۔ ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں لیچی اور مالٹے کا پھل اس قدر متاثر ہو گیا ہے کہ لاگت پوری ہونا بھی ان کیلئے مشکل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں