غلہ ڈیلروں اور آٹا چکیوں کے لیے گندم ذخیرہ کرنے کی حد مقرر

پیر 18 مئی 2020 16:21

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) ہری پور کے ڈپٹی کمشنر نے ربیع سیزن2019-20 کے دوران گندم کی خریداری کا ہدف پورا کرنے کے لیے غلہ ڈیلروں اور آٹا چکیوں کے لیے گندم ذخیرہ کرنے کی حد مقرر کر دی ہے اور اس حدسے زیادہ گندم ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ہری پور کپٹن (ر) ندیم ناصر کی جانب سے یہ پابندی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ایک ماہ کے لیے لگائی گئی ہے اور اس بارے میں باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں اس حکم کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سزا کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ ضلع ہری پور میں کوئی بھی فلورمل 72 گھنٹوں کے دوران 100 کلو گرام وزن کی00 36 سو بوریوں سے زائد گندم پسائی کے لئے اپنے پاس نہیں رکھ سکے گی۔ اسی طرح محکمہ خوراک کے پاس رجسٹر شدہ غلہ ڈیلروں اور آٹا چکی شاپس پر بھی پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ ایک ہزار کلو گرام سے زیادہ گندم اپنے پاس نہیں رکھ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں