خانپور میں آندھی اور طوفان کے ساتھ ژالہ باری سے لیچی کا پھل تباہ ہو گیا، بیوپاریوں کے لاکھوں ڈوب گئے

پیر 6 جولائی 2020 15:46

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) خانپور میں آندھی اور طوفان کے ساتھ ژالہ باری سے لیچی کا پھل تباہ ہو گیا، بیوپاریوں کے لاکھوں روپے ڈوب گئے، پھل کم ہونے سے لیچی کی فی کلو میں قیمت ماضی کی نسبت کئی گنا اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے آغاز کے ساتھ ہی شدید آندھی اور بارش کے دوران ہونے والی ژالہ باری نے علاقہ خانپور میں لیچی کے تیار پھل کو بھی نقصان پہنچایا ہے جس سے لیچی کے بیوپاریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

لیچی کے ٹھیکیدار نے بتایا کہ رواں سال کئی مرتبہ ژالہ باری ہوئی جس سے پہلے ہی لیچی کی پیداوار کم ہوئی ہے جبکہ جو پھل تیار ہوا اس پر متعدد بار ہونے والی ژالہ باری نے اسے بھی خراب کر دیا ہے جو خراب ہو کر درختوں سے گرنے لگا۔ دوسری طرف ژالہ باری سے لیچی کا پھل خراب ہونے اور پیداوار میں کمی کے باعث لیچی کی فی کلو قیمت میں روساں سال ماضی کی نسبت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں