یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام زراعت کو تبدیلی موسم کے مضر اثرات سے بچانے کے حوالے سے سمپوزیم (کل)ہوگا

بدھ 1 جون 2022 21:15

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2022ء) یونیورسٹی آف ہری پور کے ڈیپارٹمنٹ آف سائل اینڈ کلائمیٹ سائنسز کے زیر اہتمام زراعت کو تبدیلی موسم کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے قومی معیار کے مطابق سمپوزیم کاافتتاح (کل) دوجون بروز جمعرات صبح ساڑھے نو بجے ہوگاجس میں ملک بھر سے آئے سائنسی ماہرین،ڈی جی سائل اینڈ واٹر،کنزرویشن انجنیئر یسین وزیر،ڈی جی ایگریکلچر،ڈائریکٹر سائل اینڈ واٹر،صوبے بھر سے ریسرچرز،یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور،فیصل آباد زرعی یونیورسٹی اور ہزارہ یونیورسٹی کے طلباء وطالبات اور ڈائریکٹرز،این آر سی ڈاکٹر طارق سلطان سمیت دیگر شرکت کریں گے اور جدید طریقہ طرز زراعت اور تبدیلی موسم سے طلباء وطالبات اور مقامی کسان برادری کو آگاہ کریں گے جس سے مقامی سطح پر آگاہی پیدا ہوگی اور اور یونیورسٹی اور عوام کے درمیان باہمی اشتراک پیدا ہوگا جو آنے والے وقت میں ملکی تعمیر و ترقی کا ضامن ثابت ہوگا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں