ہری پور۔حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے کئی اقسام کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے،کسان طبقہ

پیر 8 مئی 2023 11:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2023ء) حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے کئی اقسام کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے،گندم کی فصلیں،سبزیاں اور باغات تباہ ہو گئے ہیں،موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک کے کسانوں اور زمینداروں کی مشکلات میں اضاف ہورہا ہے ۔ضلع ہری پور کے کسانوں نے بتایا کہ ایک طرف جہاں انہیں منڈیوں میں اپنی فصل کے لئے مناسب دام نہیں مل رہے، وہیں دوسری طرف بے موسمی بارشوں اور ژالہ باری سے ان پر مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے، کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے کسانوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے،گندم کی فصل تیار ہے، گندم کی فصل کو کٹائی سے قبل بارش اور ژالہ باری سے بھاری نقصان پہنچا ہے،جبکہ اس بارش سے سبزیوں کی پیداوار بھی متاثر ہوگی، بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے ایک طرف کھیت میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے تو دوسری طرف کولڈ اسٹوریج کے باہر آلو لے کر کھڑے کسانوں کو بھی نقصان کا سامنا ہے بے۔

(جاری ہے)

موسمی بارشوں اور ژالہ باری سے کئی اقسام کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس سے نہ صرف کسان متاثر ہوں گے،بلکہ یہ نقصان عام لوگوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے،فصلوں کے نقصان کی وجہ سے منڈیوں میں اس کی سپلائی کم ہو سکتی ہے،اگر ایسا ہوا تو سبزیوں سمیت کئی چیزیں مہنگی ہو سکتی ہیں، اگر یہ مہنگی ہو جائیں تو اس کا اثر غریب عوام کی جیب پر پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں