ہری پور چیمبر آف کامرس کے انتخابات، یونٹی گروپ کے ایگزیکٹو باڈی ایسوسی ایٹ کلاس کے تمام امیدوار کامیاب

جمعہ 11 ستمبر 2020 15:17

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں یونٹی گروپ نے میدان مار لیا، ایگزیکٹو باڈی ایسوسی ایٹ کلاس کے نئے یونٹی گروپ کے تمام امیدوار کامیاب ہو گئے، یونٹی گروپ کی کامیابی پر حماتیوں و سپورٹرز نے جشن منایا۔ یونٹی گروپ نے چیمبر کی ترقی اور ممبران کی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایسوسی ایٹ کلاس کی چھ نشستوں پر چیمبر آفس میں الیکشن کا عمل صبح 9 بجے سے شام5 بجے تک جاری رہا، مجموعی 415 ممبران میں سے 384 نے اپنا حق رائے دھی استعمال کیا جن میں یونٹی گروپ کے امیدوار امجد علی چغتائی 347 ووٹ حاصل کر کے پہلی، ضیاء الرحمن خان 338 ووٹ لیکر دوسری، عمیر خالد 332 ووٹ لیکر تیسری، ساجد نسیم 313 ووٹ کے ساتھ چوتھی، ملک سعید اختر 313 ووٹ کے ساتھ پانچویں اور محمد سلیم اعوان 298 ووٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے، آزاد امیدوار عثمان وحید نے 161 ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

یونٹی گروپ کے امیدواروں کی شاندار کامیابی پر سپورٹرز اور حماتیوں نے خوب جشن منایا۔ یونٹی گروپ کے رہنما حاجی فخر عالم اعوان، سید صفدر زمان شاہ، ڈاکٹر امجدقریشی اور ملک محمد نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا الیکشن میں یونٹی گروپ کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں