ہری پور، ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس چمپیئن شپ 24 نومبر کو کمیٹی گرائونڈ ہری پور میں منعقد ہوگی

منگل 20 نومبر 2018 15:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس چمپیئن شپ 24 نومبر کو کمیٹی گرائونڈ ہری پور میں منعقد ہوگی، ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیراہتمام ضلعی اتھلیٹکس چمپیئن شپ 2018-19ء کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو 24 نومبر کو دن 11 بجے سے شام 4 بجے تک منعقد ہو گی جس کیلئے تمام تر تیاریاں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر احمد زمان کی نگرانی میں مکمل کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اس چمپیئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری حسنین امین نے ایونٹ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چمپیئن شپ میں 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر، 800 میٹر، 1500 میٹر، 5 ہزار ریس منعقد ہو گی۔ اس کے علاوہ لانگ جمپ، شاٹ پٹ، جیولن تھرو، ڈسکس تھرو اور ٹرپل جمپ کے ایونٹ منعقد ہوں گے جس میں جیتنے والے اتھلیٹس کو کیش انعام، گولڈ میڈل، سلور میڈل، برائونز میڈل اور سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ تمام کھلاڑی شرکت کر سکتے ہیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں