صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان کا اپنے حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ

بدھ 12 دسمبر 2018 12:59

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان کا اپنے حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ تعمیراتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، عوام ناقص مٹیریل استعمال والے تعمیراتی کاموں کی نشاندہی کریں تو کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی ہم کریں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان اپنے حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اوراس دوران بعض مقام پر ناقص میٹریل کے استعمال اور غیر معیاری تعمیر پر صوبائی وزیر سخت برہم ہو گئے اور متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کیئے۔

صوبائی وزیر اکبر ایوب خان نے کہا کہ ان کے حقلہ کے عوام جاری تعمیراتی کاموں کی خود مانیٹرنگ کریں اور جس جگہ بھی تعمیراتی کام غیر معیاری ہو رہا ہو ہمیں اطلاع کی جائے، ہم متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر اس کے بل بھی روک دیں گے اور اس طرح غیر معیاری میٹریل سمیت دیگر بل وہ جیب سے ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں