عوام کوبنیادی وسائل کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیر مواصلات

جمعرات 21 نومبر 2019 15:26

عوام کوبنیادی وسائل کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیر مواصلات
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد حلقہ کے عوام کوبنیادیوسائل فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، یونین کونسل درویش میں کروڑوں روپے کی فنڈنگ سے تمام محرومیوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، کمیوٹی سنٹر کیلئے اراضی عطیہ مثبت قدم ہے، اہلیان محلہ درزیاں اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ درزیاں میں کمیونٹی سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق تحصیل ممبر تیمور خان، غلام مرتضیٰ، خانیزمان اور معززین علاقہ موجود تھے، تیمور خان نے کہا کہ تحصیل اور صوبائی فنڈنگ سے درویش یو سی میں یہ دسواں کمیونٹی سنٹر ہے، واٹر بور، گلیوں کی پختگی، سٹریٹ لائٹس، ٹیوب ویل، جنازہ گاہیں، قبرستان کی چار دیواری اور دیگر کاموں کیلیے صوبائی وزیر اکبر ایوب خان کی جانب سے خصوصی فنڈز کی فراہمی لائق تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں