حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے،وفاقی وزیر عمر ایوب خان

ہفتہ 15 فروری 2020 17:19

حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے،وفاقی وزیر عمر ایوب خان
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے، ملک میں سیاحت کے لئے حالات ساز گار ہیں، سیاحت کے فروغ سے بے روزگاری میں کمی لائی جا سکتی ہے، خانپور ڈیم پر سیاحت کے فروغ کے لئے تما م سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ہری پور خانپور ڈیم پر منعقد ہونے والے میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں سب سے پہلے ہری پورآنے پر وزیر اعلیٰ محمود خان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو مقامی مسائل بارے خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے جنہوں نے مسائل کے حل کے لئے یقین دھانی کرائی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کی سیاحت ختم ہو چکی تھی، سیاح نہیں آتے تھے مگر آج سیاحت کے لئے حالات ساز گاہ ہیں، سیاحت کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،خانپور ڈیم پر آنے والے سیاحوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں