حقوق کے حصول کیلئے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ متحدہ محاذا ساتذہ پاکستان

بدھ 13 دسمبر 2006 18:36

ہری پور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13دسمبر2006 ) متحدہ محاذ اساتذ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حاجی عبدالمناف خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے واضح اعلان او رنوٹیفکیشن کے باوجود صوبہ سرحد ‘ سندھ اور پنجاب کے اساتذہ کو تدریسی الاؤنس نہ ملنا اور فاٹا آزاد کشمیر ‘ بلوچستان اور فیڈرل ایریا کے اساتذہ کو تدریسی الاؤنس کی فراہمی اساتذہ سے سوتیلی ماں جیسے سلوک اور ظلم صریحاً ناانصافی و حق تلفی پر مبنی روئیے ہیں جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری احتجاجی تحریک میں صوبہ سرحد اور ہزارہ ڈویژن کے غیور اساتذ ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اور 21-20 دسمبر کو ہزارہ ڈویژن کے پانچوں اضلاع کے صدر مقامات پر متحدہ محاذ اساتذہ اور آل ٹیچرز ایسوسی ایشن صوبہ سرحد میں شامل اساتذہ تنظیمیں بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر صوبائی حکومتوں کی طرف سے اساتذہ کے دیگر غصب شدہ حقوق کی بحالی کے لئے سخت احتجاج کریں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ ڈویژن کے صدر مقام ایبٹ آباد کے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1ایبٹ آباد میں ہزارہ کے پانچوں اضلاع سے آئے ہوئے اساتذہ تنظیموں کے عہدیداران کے اہم اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ جس کی صدارت آل ٹیچرز ایسوسی ایشن صوبہ سرحد کے جنرل سیکرٹری محمد زمان خان نے کی۔ جبکہ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ہزارہ کے چیف پیٹرن ازرم خان جدون اور دیگر اساتذہ رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں