آزاد کشمیر حکومت خیبر پختوانخواہ میں مہاجرین کیلئے زمینوں کی خریداری اور الاٹمنٹ میں اور سکمیوں میں بڑے پیمانے پر ہوئے گھپلوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرے یا مجسٹریٹ کا تقرر کرے جو ہونے والی ان بد عنوانیوں کی سماعت کرے

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیرو امیر مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری کا دورہ ایبٹ آباد،مانسرہ،سلطان اور ہری پور کے دوران مہاجرین کی کارنرمیٹنگ سے خطاب وفود سے گفتگو

جمعرات 26 مارچ 2015 14:13

ایپٹ آباد/ہری پور/مانسرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیرو امیر مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خیبر پختوانخواہ میں مہاجرین کے لیے زمینوں کی خریداری اور الاٹمنٹ میں اور سکمیوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والے گھپلوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرے یا مجسٹریٹ کا تقرر کرے جو ہونے والی ان بد عنوانیوں کی سماعت کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ ایبٹ آباد،مانسرہ،سلطان اور ہری پور کے دوران مہاجرین سے کارنرمیٹنگ اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ کمشنر بحالیات یا ڈی سی بحالیات موقع پر جا کر عوام کی شکایات سنیں اورموقع پرجاکرمہاجرین کی آباد کاری کے لیے زمینوں کی خریداری اور الاٹمنٹ میں ہونے والے گھپلوں کا ازالہ کریں اور ایسے افراد جنہوں نے ان سکیموں میں بڑے پیمانے پر گھپلے کیے ہیں انہیں سزائیں دی جائیں انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے کی مناپلی ختم کرنے کے لیے اپوزیشن کو بھی موقع دیا جائے کہ وہ حقیقت حکومت کے سامنے لائے تا کہ مہاجرین کی بہتری ہو سکے انہوں نے کہا کہ حکومت مہاجرین کی بحالی کے لیے دی جانے والی سکیموں اور اس کی الاٹمنٹ کو مشتہر کرے تا کہ مہاجرین اپنی تجاویز اور تحفظات سے حکومت کو آگاہ رکھیں انہوں نے کہا کہ جعلی مہاجرین بنا کر اور ایک ایک مہاجر کو کئی کئی فیملی کے پلاٹ الاٹ کیے گئے ہیں اور کمیشن لیا گیا ہے اسی طرح زمینوں کی خریداری میں بھی گھپلے کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی تحقیقات کی جائیں تا کہ حقیقت سامنے آسکے انہوں نے کہا کہ اس کے لیے مانیٹرنگ کمیٹیاں بنائی جائیں تا کہ وہ حکومت کو درست معلومات فراہم کریں انہوں نے کہا کہ حکومت معلومات تک رسائی کے قانون کے مطابق مہاجرین کو مختلف سکیمیں الاٹمنٹ کے حوالے سے نام بتائے تا کہ پتہ چل سکے کہ اصل مہاجرکو زمین ملی ہے یا غیر مہاجرکو الاٹ کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ مہاجرین میں زکوةٰ اور جیز فنڈ کی شکایات بھی عام ہیں یہاں کے وزیر اور ایم ایل اے اپنے اپنے منظور نظر لوگوں کو نواز رہے ہیں اس حوالے سے بھی لسٹیں جاری کی جائیں تا کہ پتہ چل سکے کہ مہاجرین کے نمائندوں کو فائدہ ہوا ہے یا غیر مہاجرین کو نواز جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبر اور محکمہ خود ان معاملات کنٹرول کرے اور جو لوگ شکایات لے کر محکمے میں جاتے ہیں ان کو درست معلومات نہیں دی جاتیں ان کو درست معلومات فراہم کی جائیں تا کہ مہاجرین کی بہتری کے لیے کام کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخوان میں جعلی اسٹیٹ سبجیکٹ جاری کیے گئے ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہیے اور جو جعلی کارڈ جاری کیے گئے ہیں ان کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو عوضی طور پر بھرتی کیا گیا ہے ان کو کئی کئی ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئیں حکومت ان کو تنخواہیں دے اس موقع پر نورالباری نے کہا کہ مہاجرین کے نام پر گھپلے ،سکیمیں کھانے اور لوٹ مار کا نظام چل رہا ہے جماعت اسلامی اس لوٹ مار کو ختم کرنے کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور کرتی رہے گی جماعت اسلامی مہاجرین کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑے گی ہم ہر سطح پر مہاجرین کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور ان کو ان کے حقوق فراہم کروانے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں