سرکل غازی میں بچوں پر تشدد کے حوالہ سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:56

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) سپارک کے زیراہتمام بچوں پر تشدد کے حوالہ سے سرکل غازی میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں 10 سکولوں سے ٹیچر، طالب علم اور پی ٹی سی ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پراجیکٹ منیجر جہانزیب خان، پراجیکٹ آفیسر قاضی حسیب جان، ایس ڈی ای او نیاز ولی خان، اے ایس ڈی ای اوز سرکل غازی شاکر قریشی، سرکل سرائے صالح فضل قادر اور سرکل امازئی محمد احسان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

قاضی حسیب جان نے شرکاء کو بچوں پر تشدد کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ شرکاء کو خوبصورت سرگرمیوں کے ذریعہ بچوں کے تعلیمی رجحان اور کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کی تربیت دی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سپارک تحصیل ہری پور میں 30 منتخب سکولوں میں تربیتی ورکشاپس اور بنیادی ضرورتوں کے حوالہ سے کام کر چکی ہے۔ شرکاء ورکشاپس نے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کو خوش آئند قرار دیا اور ورکشاپ سے ملنے والے مواد کو سکولوں میں عملی طور پر لاگو کرنے کا عہد کیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں