ہری پور، اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے 7 افراد گرفتار، شاپنگ مال سیل

ہفتہ 23 اپریل 2022 16:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2022ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرہری پورنے اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے سات افرادکو جیل اورایکسپائراشیاء فروخت کرنے پرایک شاپنگ مال کوسیل کردیا،ڈپٹی کمشنرہری پورکی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرہری پورنے ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرکے ہمراہ سبزی منڈی میں کمیشن ایجنٹس کے سٹالز اور مختلف شاپنگ مال وہول سیل ڈیلر کی دوکانوں کی انسپیکشن کی جس کے دوران سرکاری نامہ کی خلاف ورزی کرنے اور دالیں، چاول، بیسن وغیرہ سرکاری ریٹ سے زائد قیمتوں پر فروخت کرنے اور ایکسپائر چیزیں فروخت کرنے پرایک شاپنگ مال کو سیل کر دیا گیا جبکہ 7 افراد پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں