ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II ہری پور کا انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے افغان مہاجرکیمپ کا دورہ

جمعرات 26 مئی 2022 15:16

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور مغیث ثناء اللہ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II ہری پور نے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے افغان مہاجر کیمپ کا دورہ کیا ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II ہر پور نے افغان مہاجر کیمپ کی انسپکشن کی اور تین کلینک کی رجسٹریشن نہ ہونے پر سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو سے فری پاکستان کیلئے ہمیں مزید محنت کی ضرورت ہے، جب تک عوام پولیو ٹیموں سے تعاون نہیں کرتے ہم اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے، عوام میں زیادہ سے زیادہ پولیو کے مرض سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے، ہم ان چند بدقسمت ممالک میں شامل ہیں جہاں ابھی تک اس کے مریض سامنے آ رہے ہیں، ہم سب ملکر اس ملک کو پولیو فری ملک بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں