ڈسٹرکٹ کمیشن آن سٹیٹس فار ویمن نے اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دیدی

ہفتہ 18 اگست 2018 11:11

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ کمیشن آن سٹیٹس فار ویمن نے مختلف محکموں میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کی تشکیل سمیت دیگر مطالبات کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کو تحریری درخواست دیدی۔ کمیشن کی چیئرپرسن ساجدہ حسرت خان نے ہفتہ کو ممبران روبینہ شاہین، شاہدہ پروین ایڈووکیٹ، محمودالرحمن و دیگر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام سے ملاقات کی۔

اس موقع پر تحریک انصاف ویمن ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری ساجدہ یونس بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ساجدہ خان نے دو روز قبل کمشنر ہزارہ کی کھلی کچہری میں کمیشن کی جانب سے پیش مسائل کے متعلق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام کو تحریری درخواست دی جس میں ضلعی انتظامیہ سے تمام محکموں میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کی تشکیل اور فعالیت ویلج کونسلوں میں صفائی کے نظام کی بہتری اور بروقت گندگی اٹھانے انڈر گارمنٹس دکانوں پر سرعام لٹکا کر فروخت کرنے پر پابند ی عائد کرنے، ویلج کونسل سطح پر تجاوزات کے خاتمہ اور بجلی کی لٹکتی تاروں کے جال ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں